تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

عمرہ ادائیگی اجازت، مقامی افراد اور غیرملکیوں کے لیے کیا شرائط ہیں؟ جانیے

ریاض: سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بنتن نے کہا ہے کہ 18 سے 65 سال کی عمر کے لوگوں کو عمرہ کی اجازت دی جائے گی، عمرہ اجازت نامے کی کوئی فیس نہیں، کرونا سے متاثرہ ممالک کے باشندوں کو ویزوں کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر عمرہ و حج کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی شخص کو کرونا کا سرٹیفیکٹ دکھائے بغیر مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ، زیارتوں اور مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے اعتمرنا نامی موبائل ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے بالکل مفت درخواست بھیجی جاسکتی ہے۔

وزیر برائے حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ  وزارتِ صحت کی سفارش کے بعد کرونا سے بہت زیادہ متاثر ہونے والے جن ممالک کو فی الحال ویزے نہیں جاری کیے جائیں گے اُن کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: زائرین کے لیے خوشخبری، عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے موبائل ایپ متعارف

وزیر حج و عمرہ کا کہنا تھا ہم نے ایسا مؤثر اور فعال طریقہ کار تیار کیا ہے کہ اگر عمرہ زائرین میں سے کوئی ایک کرونا کا مریض نکلا تو اسے ایک منٹ سے بھی پہلے باآسانی پکڑ لیا جائے گا۔

وزیر برائے حج و عمرہ نے غیر ملکیوں کو اجازت دینے کے حوالے سے جو شرائط رکھیں وہ درج ذیل ہے

غیرملکیوں کے لیے شرائط

ابتدائی مرحلے میں 18 سے 65 سال تک کے شہریوں کو عمرہ کی اجازت مفت دی جائے گی۔

لوگوں کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، محکمہ صحت کے ماہرین زائرین کی مکمل نگرانی کریں گے۔

ہوٹل اور اطراف میں آئسولیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے ،جس متعمر کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں اُسے قرنطینہ کردیا جائے گا۔

کرونا کی صورت حال کو  دیکھتے ہوئے  دیگر ممالک کو عمرے کی اجازت مرحلہ وار دی جائے گی۔

مقامی لوگوں کا عمرہ

ابتدائی مرحلے میں 18 سے 65 سال تک کی عمر کے افراد کو عمرے کی اجازت دی جائے گی۔

مسجد الحرام میں کسی بھی شخص کو اُس وقت تک داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ عمرہ درخواست کی رجسٹریشن نہ کروائے۔

عمرہ ادائیگی کا اجازت نامہ بالکل مفت جاری کیا جائے گا۔

اجازت نامہ حاصل کرنے والے شخص کو وزارت کی جانب سے حج و عمرہ رہائش  اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارت حج والعمرہ نے زائرین کیلئے عمرہ ایس او پیز جاری کر دیئے

اگر کسی مقامی زائر کو کرونا کی علامت ظاہر ہوئی تو اُسے قریبی ہوٹل میں قائم کیے جانے والے آئسولیشن سینٹر میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

ایپ کے ذریعے عمرہ رجسٹریشن میں اگر خواہش مند افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو متبادل انتظام کیا جائے گا۔

عمرہ زائرین کو 12 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن کی نگرانی ماہر ڈاکٹرز کریں گے، ہر گروپ کے زائرین کو تین گھنٹے عمرہ ادائیگی یا مسجد الحرام میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -