تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی عرب، سپریم علماء کونسل کے نئے چیئرمین اور ارکان کی تقرری، شاہی فرمان جاری

ریاض: سعودی عرب نے سپریم علماء کونسل کے نئے چیئرمین اور ارکان کی تقرری کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کردیا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا نے سپریم علماء کونسل کے نئے چیئرمین اور ارکان کی تقرری کی منظوری دی جس کے بعد شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

شاہی فرمان کے مطابق الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کو مجلسِ شوریٰ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، شوریٰ کونسل کے اراکین کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق مشعل بن فہم بن محمد السلمی کو مجلسِ شوریٰ کا ڈپٹی اسپیکر مقرر کیا گیا، اُن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہوگا، اسی طرح الشیخ ڈاکٹر خالد بن عبداللہ بن محمد اللحیدان کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا جن کا عہدہ بھی وزیر کے مساوی ہی ہوگا۔

اسی طرح ڈاکٹر حنان بنت عبدالرحيم بن مطلق الحمدی کو مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر کی معاون مقرر کیا گیا، الشیخ غیہب بن محمد بن عبداللہ الغھیب کو شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا گیا، ان کا عہدہ بھی وزیر کے برابر ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں