تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب نے پاکستان میں لگنے والی کرونا ویکسینز کو منظور کرلیا، گائیڈ لائنز جاری

ریاض: سعودی عرب نے سیاحتی ویزے حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس کے مطابق سائنو فام اور سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے والے سیاحوں کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے غیرملکی سیاحوں کے لیے یکم اگست 2021 سے اپنی سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا، جس کے بعد غیرملکیوں کو مملکت میں داخل ہونے کا موقع مل سکے گا، سیاحتی ویزہ حاصل کرنے والوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت لازمی لینی ہوگی۔

ویزہ شرائط

سعودی حکومت کی جانب سے خواہش مند سیاحوں کے لیے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں، جس کے مطابق سعودی محکمۂ صحت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کو ویزہ جاری کیا جائے گا۔

گائیڈ لائنز کے مطابق آسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا کی دونوں خوراکیں جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لگوانے والے کو سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب سے متعلق مثبت خبر

علاوہ ازیں سائنو فام، سائنو ویک کی دو خوراکوں کے علاوہ تیسری اضافی خوراک لگوانا بھی لازمی ہوگی۔ (اسے عام طور پر بوسٹر کہا جاتا ہے)۔

سعودی عرب کے ای ویزہ پورٹل پر جاری معلومات کے مطابق سیاحتی ویزہ حاصل کرنے والوں کو روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی جبکہ محکمہ صحت یا مجاز ادارے کی کی جانب سے جاری ہونے والا ویکسین سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

کن ممالک کے شہری سیاحتی ویزہ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

سعودی حکومت نے فی الحال 49 ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے دینے کا اعلان کیا، جن میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، انڈورا، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ،کروشیا، قبرص، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فرانس، یونان، ہالینڈ، ہنگری، آئس لینڈ،  آئرلینڈ، اٹلی، پولینڈ، لٹویا، فن لینڈ، جرمنی، لیخٹنسٹین، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، موناکو، ناروے، مونٹی نیگرو، روس، پرتگال، سان میرینو، رومانیہ، یوکرین، سلواکیہ، سلوینیا، اسپین، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، برونائی، چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، جاپان،آسٹریلیا، اوشیانا، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور، جنوبی کوریا اور قازقستان شامل ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ

سعودی عرب نے سیاحتی کے خواہش مند افراد کے لیے ویب پورٹل کا آغاز کیا ہے، جہاں سیاح ویزہ درخواست کے ساتھ ویکسین کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، یہ ویب سائٹ انگریزی اور عربی زبانوں پر مشتمل ہے۔ سیاحتی ویزہ پر سعودی عرب جانے والے غیرملکیوں کے لیے قرنطینہ کی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: سیاحتی ویزے پر جانے والوں کے لیے بڑی خوش خبری

حکومت کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق جن غیرملکیوں کو ماضی میں سیاحتی ویزے جاری کیے گئے ان کو ہی دوبارہ داخلے کی اجازت ہوگی، سیاحتی ویزے کی فیس کے علاوہ غیرملکیوں کو ایئرپورٹ پر کرونا انشورنس کی مد میں 40 ریال اضافی رقم ادا کرنا ہو گی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے مختلف ایئرلائنز کو سیاحوں کے لیے پروازیں چلانے کی خصوصی اجازت دی ہے۔ اس حوالے سے تمام تفصیلات وزت سعودی ڈاٹ کام پر موجود ہیں

Comments

- Advertisement -