تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا وائرس، عمرہ زائرین کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

ریاض: امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، زائرین کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر و اعزاز ہوگی۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ عبد الرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ’مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ میں زائرین و متعمرین کو کرونا سے بچانے کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’زائرین اور متعمرین کی خدمت پر مامور تمام کارکنان کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی بھی شخص کو عبادات کے دوران تکلیف نہ ہونے دیں اور آب زم زم سمیت کسی بھی حوالے سے انہیں زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے‘۔

عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ’زائرین کی آمد و رفت اور رہائش کو محفوظ و آسان بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمرہ ادائیگی کا وقت مقرر کر دیا گیا

امام کعبہ نے بتایا کہ ’عمرہ زائرین کی صحت و سلامتی کے لیے مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ مین روزانہ دس بار سینیٹائزر کیا جائے گا، آئندہ اتوار سے ہر عمرہ گروپ کے داخل ہونے سے پہلے اور نکلنے کے بعد سینیٹائزنگ کا کام انجام دیا جائے گا‘۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کو آب زمزم کی بند بوتلیں بطور تحفہ دی جائیں گی، عمرہ ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ اور حجرۃ اسود کو کسی بھی صورت چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، طواف کے دوران خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی اور کسی کو بھی قریب جانے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ ادائیگی اجازت، مقامی افراد اور غیرملکیوں کے لیے کیا شرائط ہیں؟ جانیے

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے محکمہ صحت کی سفارشات کے بعد مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کے اطراف خصوصی کمرے تیار کیے ہیں جہاں کرونا کی علامت ظاہر ہونے والے یا ممکنہ مریضوں کو رکھا جائے گا، کسی بھی زائر کو اگر علامت ظاہر ہوئیں تو ایک منٹ کے اندر متعلقہ محکمے کو رپورٹ پہنچ جائے گی اور پھر اُسے سب سے علیحدہ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -