تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

منفرد اقامے کی پہلی کھیپ کب جاری ہوگی؟ سعودی عرب نے اعلان کردیا

ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ خواہش مند افراد کو نومبر کے وسط سے منفرد اقامے جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے منفرد اقامہ مرکز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اقامہ کی درخواستیں جمع کرانے والوں کی دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منفرد اقامہ جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منفرد اقامہ حاصل کرنے کے لیے 27 ممالک کے ہزاروں شہریوں نے درخواستیں جمع کرائیں، درخواست کنندہ کی دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اُن کے مطابق چھان بین کے لیے کچھ وقت درکار ہے جو رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد شرائط پر پورا اترنے والوں کو نومبر کے وسط میں پہلی کھیپ جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی حکومت 30 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں

مرکز نے یہ بھی کہا کہ منفرد اقامہ جاری کرنے کے اعلان سے گزشتہ روز تک دنیا بھر سے ہزاروں درخواستیں روزانہ کی بنیاد پر موصول ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ دنوں سیاحت کو فروغ دینے اور وژن 2030 پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دو قسم کے منفرد اقامے جاری کرنے کا اعلان کیا۔

حکومتی اعلان میں بتایا گیا تھا کہ منفرد اقامے کی پہلی قسم یہ ہے کہ درخواست گزار 8 لاکھ ریال فیس ادا کر کے عمر بھر کی اجازت حاصل کرے جبکہ دوسری قسم میں سالانہ تجدید ضروری ہوگی جس کی فیس ایک لاکھ ریال ہے۔

Comments

- Advertisement -