ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

سعودی عرب میں ’السعودیہ‘ نے پروازوں کی منسوخی میں توسیع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ عمان، کویت، دبئی، ابوظہبی، دوحہ، بحرین، ماسکو اور پشاور کے لیے پروازیں تاحال معطل رہیں گی۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ کی جانب سے 2 مارچ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پروازوں کی منسوخی میں 4 مارچ رات 11:59 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔

السعودیہ کے مطابق متاثرہ مسافروں کو براہِ راست مطلع کیا جا رہا ہے اور تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز متعلق اپ ڈیٹ ضرور حاصل کرلیں۔

کیا سعودی عرب نے ایران پر حملے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالا؟

ایئرلائن نے اس بات پر زور دیا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت اس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ صورتحال کے مطابق مزید اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں