The news is by your side.

پاکستان کے حج کوٹے میں 20 فیصد اضافہ

جدہ : پاکستانی عازمین حج کیلئے اچھی خبرہے کہ پاکستان کوحج کیلئےاضافی بیس فیصد کوٹہ دینےکافیصلہ ہوگیا۔

سعودی حج منسٹری اورپاکستان کی وزارت مذہبی امورکا جدہ میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرمذہبی امورسرداریوسف بھی شریک تھے۔

اجلاس میں پاکستان کو مزید بیس فیصد حج کا اضافی کوٹہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جدہ ٹرمینل پرسیکیورٹی کے ساتھ خصوصی حج کاؤنٹربنائےجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق حاجیوں کوروانگی پرپانچ لیٹرفی کس آب زم زم لےجانےکی اجازت ہوگی جبکہ حاجی تیئس کلوکے دو بیگزبھی اپنے ہمراہ لےجاسکیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پچاس فیصد پاکستانی عازمین حج جدہ اورپچاس فیصد مدینہ میں اتریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عازمین حج کومنیٰ کےخیمہ بستی میں مزید سہولتیں فراہم کرنےکا بھی فیصلہ کیاگیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں