تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کردیا

ریاض: سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کردیا ہے، فضائی آپریشن کرونا کی نئی قسم آنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستےکھول دیئے ہیں، اس سے قبل بیس دسمبر کو سعودی وزارت داخلہ نےکرونا وائرس کی نئی قسم آنے کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

بعد ازاں 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج تین جنوری کو ختم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کویت نے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صحت حکام کی جائزہ رپورٹ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرحدیں بند کرنے کے فیصلے میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی، ’اس بنا پر آج اتوار صبح گیارہ بجے سے تمام سرحدیں کھولنے کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق برطانیہ اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے اور ایسے ممالک سے آنے والے غیر ملکی مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے سے 14 روز قبل ان ملکوں سے باہر رہنا ہوگا۔

سعودی شہری جنہیں امدادی یا دیگر ضروری کاموں کے لیے ایسے ممالک سے سعودی عرب آنا ہے جہاں وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے انہیں 14 دنوں کے لیے اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر اور تبدیل شدہ شکل کے کیسز رواں ماہ کے آغاز پر برطانیہ میں سامنے آئے تھے اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ملکوں تک پہنچ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -