پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سعودی عرب کی خاتون باکسر نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

البلقاء: سعودی عرب کی خاتون باکسر دُنی محمد الغامدی نے اردن میں منعقد ہونے والی باکسنگ چیمپئن شپ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے کی  اجازت ملنے کے بعد خاتون باکسر دُنی الغامدی نے اردن میں ہونے والی باکسنگ چیمپئن شپ میں دوسری بار حصہ لیا اور ٹائٹل اپنے نام کر کے مملکت کی پہلی خاتون باکسر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

العربیہ کے مطابق خاتون باکسر عرب اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں کو جیتنے والی پہلی سعودی خاتون باکسر ہیں، چیمپئن شپ میں ناروے، جرمنی، فلسطین، مصر، عراق، متحدہ عرب امارات، کویت اور میزبان ملک اردن سمیت متعدد ممالک کی باکسرز نے شرکت کی۔

- Advertisement -

خاتون باکسر نے عرب ویب سائٹ کو دیے جانے والے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باکسنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کی اور وہ اب تک تین بلیک بیلٹ سمیت چار تمغے اپنے نام کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی اسٹیڈیم آمد

دُنیٰ الغامدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے چار سال قبل باکسنگ کو کچھ عرصے کے لیے خیر باد کہہ دیا تھا بعد ازاں تربیتی مشقوں اور ورزشن کے ذریعے اپنا وزن 155 کلو گرام سے 80 کلو گرام تک پہنچایا۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے وژن 2030 کے تحت خواتین کو اختیارات دیے جارہے ہیں، ولی عہد نے گزشتہ برس خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے، طالبات کو جامعات میں موبائل فون استعمال کرنے کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی بھی اجازت دی تھی۔

حالیہ دنوں سعودی عرب کے دو شہروں میں مقامی ٹیموں کے مابین فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کو دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی اور میچز سے خوب لطف اندوز ہوئی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں