تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

سعودائزیشن کا دوسرا مرحلہ کب سے شروع ہوگا؟

ریاض: سعودی عرب نے ‘سعودائزیشن ‘ کے طریقہ کار کو مزید وسعت دینے کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب میں آج سے سپلائز اور سینٹرل مارکیٹوں میں متعدد پیشوں کی سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سیکشن انچارج کے تمام شعبے سعودی شہریوں کےلیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس فیصلے پرعملدرآمد آج سے شروع کردیا گیا ہے، یہ سعودی سینٹرل مارکیٹوں اور کیٹرنگ کی سعودائزیشن کا دوسرا مرحلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودائزیشن کے حوالے سے حکومت کا بڑا اعلان

اس مرحلے میں سیکشن مینجر، معاون برانچ منیجر اور برانچ منیجر کے پیشوں پر کام کرنے والوں کی 50 فیصد سعودائزیشن ہوگی۔

سعودائزیشن کے دوسرے مرحلے میں کم از کم 500 مربع میٹر کے رقبے پر قائم سینٹرل مارکیٹوں اور کم از کم تین سو مربع میٹر والی کیٹرنگ کمپنیوں میں سعودی تعینات ہوں گے۔

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مختلف علاقوں میں سعودی شہریوں کےلیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور لیبر مارکیٹ میں ان کی شرکت کو بڑھانے کےلیے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں، سینٹرل مارکیٹوں اور کیٹرنگ کمپنیوں میں سعودائزیشن کا فیصلہ اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

اس سے قبل سینٹرل مارکیٹوں اور کیٹرنگ کمپنیوں کے پیشوں کی سعودائزیشن کے پہلے مرحلے میں اکاونٹنٹ، کاونٹر انچارج اور کیئر سروس نیز امانت خانوں کی تمام اسامیاں سعودیوں کےلیے مختص کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا تھا کہ لیبر مارکیٹ میں سعودی ملازمین کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے انہوں نے بتایا کہ دو ہزار اکیس کے دوران دو لاکھ اسامیاں پیدا کرنے کے لیے 32 پیشوں کی سعودائزیشن کی گئی ہے جبکہ 2022 میں مزید 30 شعبوں کی سعودائزیشن ہوگی۔

Comments