تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی عرب میں برفباری، ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی عرب کے شہر تبوک میں برفباری کا آغاز ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک کے شمالی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف شاہر بن عطیہ نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں؟ یہ روس، اٹلی یا ناروے نہیں ہے۔‘

ایک صارف عبدالماجد الشریف نے لکھا کہ ’خدا کے فضل و کرم سے تبوک میں برفباری ہورہی ہے۔‘

ایک اور صارف الشریف زیاد نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ سفید رنگ کتنا خوبصورت ہے۔‘

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں اور نشیبی مقامات پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے، شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خظرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -