تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

شادی کی تقریب چھوڑ کر دولہا نے کتے کی جان کیسے بچائی ؟ ویڈیو وائرل

ایک شخص نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کتے کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی صارفین نے اسے ہیرو قرار دے دیا۔

انسان کی جانور سے محبت کی بے شمار مثالیں موجود نہیں جن کا مشاہدہ ہم اکثر متعدد ویڈیوز میں کرتے رہتے ہیں، اور کسی بےزبان اور مصیبت میں گھرے جانور کی مدد کرکے ہمیں جو اطمینان اور خوشی محسوس ہوتی ہے اس کا اظہار الفاظ میں نہیں کیا جاسکتا۔

ایک ایسی ہی نیکی کا کام اس شخص نے کیا جو اپنی شادی کی تقریب میں موجود تھا یہ تقریب ایک بڑے سے پل کے نیچے گزرنے والی نہر کے کنارے ایک مقام پر جاری تھی۔

شادی کے سوٹ میں ملبوس شخص نے نہر کے کنارے کتے کو پانی میں بھیگتے ہوئے دیکھا جہاں سے سیلابی پانی اپنی رفتار سے گزر رہا تھا، اس کی مدد کیلئے اپنی تقریب چھوڑ کر پہنچ گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں کتے کو اپنی ٹانگوں پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جو ایک تیز بہتی نہر کے کنارے کنکریٹ کی دیوار سے لگ کرکھڑا تھا۔

ذرا سی لغزش اس کتے کو پانی میں بہا کر لے جاسکتی تھی، اسی وقت اس رحم دل انسان نے کتے کی مدد کا فیصلہ کیا اور اپنا کوٹ اتار کر ایک جگہ ٹانگ دیا۔

مذکورہ آدمی دیوار کے کنارے پر لیٹ جاتا ہے اور اپنے ہاتھ سے کتے کو کھینچنے کی پوری کوشش کرتا ہے جس میں اسے ناکامی ہوتی ہے لیکن پھر بھی وہ ہمت نہیں ہارتا اور مزید نیچے جھک جاتا ہے۔

اس دوران ایک اور شخص اس کی مدد کو پہنچ جاتا ہے اور اس کی ٹانگوں کو مظبوطی سے پکڑ لیتا ہے تاکہ وہ نہر میں نہ گر پڑے۔

دوسرے شخص کی مدد سے اس آدمی نے کتے کو پکڑ کر اٹھا لیا اور اسے خشکی پر رکھ دیا، پانی سے شرابور کتے نے پہلے اپنے آپ کو ہلا کر خشک کیا اور پھر جان بچانے والے اس شخص کے پیچھے ایسے چل دیا جیسے اس کا شکریہ ادا کررہا ہو۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس شخص کی کاوش کو بے حد سراہا اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے "کوٹ لیس ہیرو” قرار دیا۔

اس ویڈیو کوسوشل میڈیا پر 70ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور پسند بھی کیا ویڈیو پر سیکڑوں تبصرے موصول ہورہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -