تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عید قرباں، فریج کے بغیر گوشت کو 2 ماہ تک محفوظ رکھنے کے آسان اور آزمودہ طریقے

عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی گھروں میں ذبیحہ کیے جانے والے جانوروں کا گوشت اکٹھا ہوجائے گا اور اس کے خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوگا تاہم اب آپ گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی جبکہ کل پاکستان اور  دیگر ایشیائی ممالک میں بھی فرزندان توحید سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کریں گے۔

قربانی کی استطاعت رکھنے والے مسلمان نمازِ عید کے بعد جانور قربان کریں گے اور شرعی حکم کے مطابق اس کے گوشت کو غرباء، مساکین و دیگر مصارف میں تقسیم بھی کریں گے  تاہم یہ سب کرنے کے باوجود بھی گھروں میں گوشت کی بڑی تعداد اکھٹا ہوجائے گا۔

گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل فریج یا ڈیپ فریزیر کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔

اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

گوشت محفوظ بنانے کے آزمودہ طریقے

1.قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔

2.گوشت کو تھوڑی دیر چولھے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیں جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔

3. ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور  اُسے دھوپ و ہوا میں لٹکا کر سُکھا لیں ، بعد ازاں جب ضرورت پڑے اسے استعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں