site
stats
پاکستان

سروری جماعت کے نئے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی دستار بندی کردی گئی

ہالہ: سروری جماعت کے نئے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں کی دستار بندی کردی گئی، مخدوم جمیل الزماں کا کہنا ہے کہ وہ مریدین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.

مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں سروری جماعت کے انیس ویں روحانی پیشوا بن گئے، امین فہیم کے سوئم پر مخدوم جمیل الزماں کی دستار بندی کی گئی جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، مختلف علاقوں میں سروری جماعت کے خلفا اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مخدوم جمیل الزماں کی دستار بندی ان کے خاندان کے افراد نے کی۔

میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزماں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کریں گے، سروری جماعت کا شمار بااثرمذہبی جماعتوں میں ہوتا ہے، سروری جماعت کی مرکزی درگاہ مٹیاری ڈسٹرکٹ میں واقع ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top