سوات : مینگورہ، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق سوات ، مظفر آباد ، بٹگرام ، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ جبکہ زلزلے کے مقام کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل دوڑے اور کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے ، زلزلے کے جھٹکے کئی سینکڈ تک جاری رہے تاہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کاکہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 120کلو میٹر زیر زمین تھی تاہم زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں صوبائی محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔