ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

270 تولہ سونا لوٹنے والے ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : مینگورہ کے صرافہ بازار میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات کرنے والا گروہ پنجاب سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے سونا اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او سوات نے بتایا کہ رواں سال20جنوری کو مینگورہ میں سنار کی دکان سے 270 تولے سونا لوٹ لیا گیا تھا، سوات پولیس نے ضلع وہاڑی سے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد رفیق، محمد ماجد، محمد عرفان اور محمد زاہد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی کار اور148 تولے سونا برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی پی او سوات نے مزید بتایا کہ پہلے ملزمان کو پنجاب سے قانونی طور پر سوات منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں مقامی عادلت مین پیش کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مینگورہ کے صرافہ بازار میں ملزمان رات کے اندھیرے میں چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر ایک دکان سے بھاری تعداد میں سونا اوقر دیگر قیمنتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں