تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

جنگ نہیں چاہیے‘ بھارت میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

نئی دہلی : بھارتی دراندازی کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی کے بعد ’ جنگ نہیں چاہیے‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کمار کی دوران حراست تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے زبان پر پاکستانی افواج کے خوب چرچے ہورہے ہیں اور ٹوئٹر صارفین ابھی نندن کمار کے ساتھ ساتھ دیگر تصاویر ’#Saynotowar‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے انتخابات کےلیے پہور خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مودی کے جنگی جنون سے بھارت میں انتہا پسندی بڑھ گئی ہے۔

اومکار یادیو نامی ٹوئٹر صارف نے دو الگ الگ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ہم جنگ ختم نہیں کرپائے تو جنگ ہمیں ختم کردے گی‘۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’بھارت اور پاکستان کو غربت، ناخواندگی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ لڑنی چاہیے‘۔

ابن آدم نامی بھارتی شہری نے ٹوئٹر پر ’#SayNoToWar‘  اور ابھی نندن کمار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کمار کو کسی طرح واپس لائیں، آپ نے بغیر کچھ سوچے سمجھے جنگ شروع کردی‘۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر #PakistanArmyZindabad, #PakistanAirForceOurPride اور #PakistanStrikesBack دنیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ اپنا حصّہ شامل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -