site
stats
پاکستان

کراچی: 6 منزل سے بڑی عمارت تعمیر کی اجازت نہیں، نوٹی فکیشن جاری

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 6 منزلہ تجارتی یا رہائشی عمارتوں کی تعمیرات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایس بی سی اے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عدالت نے 14 جنوری 2018 کو صرف 6 منزلہ عمارات کو تعمیر کرنے کی اجازت دی جس کے تحت اب شہر میں کسی بھی تعمیر کے زیادہ سے زیادہ 6 فلور بنائے جاسکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 6 منزلہ عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کی پارکنگ کے فلورز شامل نہیں جبکہ اس کے لیے علیحدہ سے فلورز تعمیر کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی کے لیزشدہ مکانات مسمارنہیں کرنے دیں گے، وسیم اختر

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے آغا مسعود کی منظوری کے بعد جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسی بلڈر کو 6 منزل سے بڑی عمارت اور اس کی بکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، مکان تعمیر کرنے سے قبل بلڈرز کو حلف نامے جمع کروانے ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ 2017 میں سپریم کورٹ نے بلند عمارتوں کی تعمیرات پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر میں صرف 6 منزلہ عمارت کی اجازت دی تھی علاوہ ازیں فلاحی اور رفاحی پلاٹوں پر تعمیر شادی ہال یا رہائشی عمارات مسمار کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top