بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

غیرقانونی تعمیرات، سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے اعلیٰ افسر سمیت 10 اہلکار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

غیرقانونی تعمیرات کے مقدمے میں نامزد ایس بی سی ای کے افسران و اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر امتیار سمیت 10 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جن میں امتیاز شیخ، آفتاب سومرو ، علی خان، شکیل میمن و دیگر شامل ہیں۔

اینٹی کرپشن عدالت لیاری میں غیرقانونی تعمیرات کیس میں13ملزمان کی  ضمانت مسترد کی۔ 3ملزمان درخواست ضمانت پر فیصلےکے وقت موجود نہ ہونے پر گرفتار نہیں ہو سکے۔

اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لیاری نیا آباد میں عمارت کی غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دی تھی۔

وزیر بلدیات سعید غنی نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر قانونی تعمیرات میں فلیٹ نہ خریدیں، باقاعدہ منظورشدہ عمارتوں میں فلیٹ خریدے جائیں۔

کراچی : لیاری میں عمارت گرنے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم ، ایس بی سی اے کے افسران معطل

وزیر بلدیات سعید غنی نے لیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں بہت ساری عمارتوں کو خطرناک ڈکلیئر کیا گیا ہے، مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں، نوٹسز کو مدنظر رکھتے ہوئے مکینوں کو بلڈنگ خالی کردینی چاہیے۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ معاملے میں ایس بی سی اے افسران کی بھی ذمہ داری بنتی ہے، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے کو معطل کردیا ہے اور عمارت گرنے کے واقعے پر انکوائری کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا عذاب ہے، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرز کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں، یہ عمارت 1976 کے آس پاس تعمیر کی گئی تھی ، ، مکینوں کو نوٹسز جاری ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں