اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک رضاباقر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے شرح سود نہ بڑھانے سے صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کورونا اور لاک ڈاون کےدوران بھی معاشی اشاریےبہترہیں اور معاشی اشاریےبتارہےہیں مہنگائی میں کمی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤدیکھاگیا 2سال سےزرمبادلہ ذخائرمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے زرمبادلہ ذخائر کے5ارب ڈالر کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
رضاباقر کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھانےکیلئےایکسپورٹرزاپنی صلاحیت بڑھارہےہیں غریب آدمی کا روزگار ہاؤسنگ، تعمیرات سےبڑھتاہے وزیراعظم عمران خان نےان شعبوں پر زور دیا بینکوں سےان شعبوں کیلئے فائننسنگ کااعلان کیا ہے۔