تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’بولتے حروف‘ : اسٹیٹ بینک کی معذور افراد کے لیے زبردست سہولت

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے قوت بصارت سے محروم افراد کے لیے زبردست سہولت متعارف کرادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے اردو کا بریل میں ترجمہ کرنے والی ایپلی کیشن ’بولتے حروف‘ کا افتتاح کیا۔

 افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا رضا باقر نے کہا کہ اس اعلیٰ اقدام سے معذور افراد کو بااختیار بنایا جائے گا اور بینکوں کی جانب سے انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کا راستہ ہموار ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون 21 میں معذور افراد کی مالی شمولیت کے لیے پالیسی فریم ورک متعارف کرایا تھا۔ جس کے تحت بینکوں کو خصوصی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے، بریل میں فارم اور دستاویزات فراہم کرنے، تیکنیکی انفراسٹرکچر اور ملازمت کے لازمی کوٹے کے ذریعے انہیں سہولتیں دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

بریل کیا ہے؟

قوت بصارت سے محروم افراد پڑھنے کے لیے بریل فارمیٹ استعمال کرتے ہیں، جس میں حروف چھوٹے چھوٹے سوراخوں سے ابھرے ہوئے ہوتے ہیں، جن پر ہاتھ پھیر کر الفاظ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ بینائی سے محروم افراد انتہائی مہارت کے ساتھ بریل میں لکھی گئی تصانیف، کمپیوٹر اور دیگر تحاریر پڑھتے ہیں کیونکہ اس کا انہیں بہت اچھی طرح سے درست الفاظ کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -