The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے ایک ہفتے میں کروڑوں ڈالر قرض اتار دیا، زرمبادلہ رپورٹ جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی ذخائر میں 8 کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ذخائرکی مالیت 10 ارب 88 کروڑ 92 لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی، گزشتہ ہفتےکےدوران 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالربیرونی قرضوں کی مد میں اداکیے گئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 30 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں: کروناکے منفی اثرات کے باوجود غیرملکی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موصول ہونے والے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر رواں ہفتے کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیے گئے انہیں آئندہ ہفتے کی رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کےپاس7ارب41کروڑ11لاکھ ڈالرکےذخائر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 12 مارچ کو رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر ، آئی ایم ایف سے1.39ارب ڈالر کی رقم موصول

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھاکہ 6 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب 78 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

 

Comments

یہ بھی پڑھیں