پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

ٹرانزیکشن الرٹس میں تاخیر : اسٹیٹ بینک کا بینکوں کیخلاف سخت ایکشن کا عندیہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ٹرانزیکشن الرٹس میں تاخیر پر سخت ایکشن کا عندیہ دے دیا اور کہا شکایات ملیں کہ صارفین کو اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز پوسٹ کے باوجود الرٹس نہیں آتے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سیکیورٹی سے متعلق سرکلر جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ 28نومبر2018 کو بینکوں کو رہنما خطوط جاری کئے تھے، جس میں بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ ٹرانزیکشن الرٹ بھیجیں۔

سرکلر میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کو شکایات ملیں کہ ان ہدایات پرعمل نہیں ہورہا اور صارفین کو اکاؤنٹس میں ٹرانزیکشنز پوسٹ کے باوجود الرٹس نہیں آتے اور کئی بار صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات بھی نہیں ملتی۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کوایس ایم ایس کے ذریعے الرٹس ہر صورت بھیجنے اور ای میل ،ایس ایم ایس الرٹ کے ذریعے کریڈٹ اور ڈیبٹ کی تفصیل بھیجنے کی ہدایت کردی۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ہدایات پرعملدرآمد نہ ہونے پر تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں