جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

نومبر 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2024ء کے دوران کارکنوں ترسیلاتِ زر میں 2.9  ارب ڈالر کی وصول ہوئی ہیں۔

ترسیلات ِزر نومبر 2024ء گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 29.1 فیصد بڑھ گئیں۔ کارکنوں کی ترسیلاتِ زر میں مجموعی طور پر جولائی تا نومبر مالی سال 25ء کے دوران 14.8  ارب ڈالر آئے۔

- Advertisement -

جولائی تا نومبر مالی سال 24ء کے 11.1 ارب ڈالر کے مقابلے میں 33.6  فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نومبر 2024ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب 729.2 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات 619.4 ملین ڈالر, برطانیہ 409.9 ملین ڈالر اور  امریکہ سے 288.2  ملین ڈالر وصول ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں