ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر، آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ساڑھے 22 ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ اسے آئی ایم ایف سے مجموعی طور پر 1.3 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ رقم آئی ایم ایف کے دو مختلف پروگراموں کے تحت حاصل ہوئی ہے، توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 1 ارب 8 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، یہ اس پروگرام کے تحت تیسری قسط ہے۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے تحت 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جاری کیے گئے ہیں، جو اس سہولت کے تحت دوسری قسط ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے سرکاری اعداد و شمار میں شامل کی جائے گی، اس بڑی منتقلی کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ان کا حجم 22.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی 2026 کو منعقدہ اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت کے دوسرے جائزے کی تکمیل کے بعد ان فنڈز کی فراہمی کی حتمی منظوری دی تھی۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ آئی ایم ایف سے ان فنڈز کی بروقت وصولی سے نہ صرف ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے معاشی ساکھ میں بھی اضافہ ہوگا۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں