The news is by your side.

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے مالی سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معیشت پر مالی سال2020کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں ملکی اور عالمی سطح پر کورونا کےباعث مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکی طلب میں کمی اور غذائی مہنگائی میں استحکام آیا، تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی اور وسط مدتی مہنگائی اعتدال پر رہی۔

رپورٹ کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نےمارچ سےجون پالیسی ریٹ میں625بیسزپوائنٹس کمی کی، کاروباری اداروں اور افراد کےقرض کی اصل رقم مؤخر اور قرضوں کی تشکیل نو کی اجازت دی۔

اس دورانیے میں اسٹیٹ بینک نے 3نئی ری فنانسنگ اسکیمیں شروع کیں۔ جی ڈی پی سکڑنےکی بڑی وجہ صنعتوں، خدمات کےشعبےکی سرگرمیوں میں کمی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زراعت کا شعبہ کورونا سے متاثر نہیں ہوا، اہم فصلیں گزشتہ سال کی نسبت اچھی ہوئیں، خراب موسم اور ٹڈی دل کی وجہ سےسالانہ اہداف حاصل نہ ہوسکے جب کہ کورونا وائرس کا اثر خدمات کے شعبے پر شدت سے ہوا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں