تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے تصدیق کی ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق 7 اگست 2020 تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کم ہوئے جس کے بعد اُن کی مجموعی مالیت 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی۔

ترجمان ایس بی پی کے مطابق حالیہ کمی کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 12 ارب 46 کروڑ ڈالرز ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 6 اگست کو زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے ورلڈ بینک کی جانب سے ملنے والے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -