جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

جنوری 2026 میں کتنے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (18 فروری 2026): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ ماہ جنوری میں کھولے گئے نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات بتا دیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں 8634 نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئے جبکہ ستمبر 2020 سے جنوری 2026 تک مجموعی 9 لاکھ ایک ہزار 764 روشن اکاؤنٹس کھل گئے۔

جنوری 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 21 اعشاریہ 6 کروڑ ڈالر جمع کروائے گئے جبکہ 65 ماہ میں مجموعی طور پر 11 اعشاریہ 92 ارب ڈالر جمع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 2024 میں کتنے ارب ڈالرز پاکستان آئے؟

گزشتہ ماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 2 اعشاریہ 2 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے۔ ان اکاؤنٹس سے اب تک مجموعی ایک اعشاریہ 96 ارب ڈالر نکلوائے جا چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے 12 اعشاریہ 3 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال ہوئے، 7 اعشاریہ 65 ارب ڈالر ملکی معیشت میں استعمال ہو چکے ہیں جبکہ جنوری 2026 تک واجب الادا ڈپازٹس 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر رہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں