تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

اسٹیٹ بینک بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ 10 دسمبر 2018 سے جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن ایک پیچیدہ سماجی، سیاسی اور معاشرتی مظہر ہے جو تمام ملکوں پر اثر ڈالتی ہے، کرپشن جمہوری اداروں کو تباہ کرتی ہے، اقتصادی ترقی کو سست کرتی ہے اور سیاسی عدم استحکام کا سبب بنتی ہے۔

جنرل اسمبلی نے 31 اکتوبر 2003 کو کرپشن کے خلاف اقوام متحدہ کا کنونشن اپنانے کا اعلان کیا، جنرل اسمبلی نے 9 دسمبر کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے بھی قرار دیا تاکہ عوام میں اینٹی کرپشن کے حوالے سے آگاہی بڑھائی جائے۔

اس کنونشن پر دسمبر 2005 سے عمل درآمد شروع ہوا، وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی اینٹی کرپشن ڈے پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اختیار دیا، یہ سکے 10 دسمبر 2018 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے ایکسچینج کاؤنٹرز سے جاری کیے جائیں گے۔

سکہ تانبے اور نکل سے بنایا گیا ہے، جس میں تانب ےکا تناسب 75 فی صد اور نکل کا 25 فی صد ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔

سامنے کا رخ

سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کندہ ہے، ہلال کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں اوپر عددی صورت میں سال اجرا 2018 درج ہے، ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکے کی مالیت ’50‘ روپیہ لکھا ہے۔

پچھلا رخ

پچھلے رخ پر دائرے کی شکل میں بالائی طرف ’انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے‘ اور زیریں طرف 9 دسمبر کندہ ہے جبکہ پچھلے رخ کے وسط میں ’ہمارا ایمان کرپشن فری پاکستان‘ درج ہے۔

Comments

- Advertisement -