تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نئی اسکیم : اب گھر بیٹھے بینک اکاؤنٹ کھلوائیں اور آپریٹ کریں

کراچی : اسٹیٹ بینک آج سے آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کا آغاز کرے گا ، جس کے تحت صارفین اب گھر بیٹھے نا صرف اکاؤنٹ کھول سکیں گے بلکہ آپریٹ بھی کریں گے.

تفصیلات کے مطابق بینک دولت پاکستان آج ایک نئی اسکیم ‘آسان موبائل اکاؤنٹ’ کا آغاز کررہا ہے، یہ اسکیم قومی مالی شمولیت حکمت عملی کے تحت تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد برانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکاؤنٹ میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اپنے گھر میں بیٹھ کر برانچ لیس بینکاری کے شریک فراہم کنندگان کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور آپریٹ کرسکیں گے اور انہیں برانچز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ طریقہ کار اسٹیٹ بینک، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، برانچ لیس بینکنگ کے 13 پرووائیڈرز، تمام سیلولر فون آپریٹرز (سی ایم اوز) اور ورچوئل ریمی ٹنس گیٹ وے (وی آر جی) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کے لیے برانچ لیس بینکنگ پرووائیڈرز اور سیلولر فون آپریٹرز ایک انٹرآپریبل پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں تاکہ کوئی بھی پاکستانی بینک اکاؤنٹ کھول سکے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کم آمدنی والے طبقات تک، جن کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، پہنچنے میں اہم کردار ادا کرے گا، مزیہ یہ کہ آسان موبائل اکاؤنٹ خواتین صارفین کو آن بورڈ لانے کے لیے بھی ایک بہترین طریقہ ہوگا۔

Remarks: کراچی:اسٹیٹ بینک کاآج سےآسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم کاآغاز صارفین گھرسےاکاؤنٹ کھول اورآپریٹ کرسکیں گے،اسٹیٹ بینک اسکیم قومی مالی شمولیت حکمت عملی کےتحت تیارکی گئی،اسٹیٹ بینک اسکیم کامقصدبرانچ لیس بینکنگ میں ریموٹ اکاؤنٹ میں آسانی پیداکرناہے،اسٹیٹ بین

Comments

- Advertisement -