ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

موبائل کالز پر فراڈ، اسٹیٹ بینک نے شہریوں کے لیے اہم ویڈیو جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کی معلومات کسی کو بھی فراہم نہ کریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹیلی فون یا موبائل کالز پر کسی بھی شخص کو اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کو متنبہ کیا کہ فون یا موبائل کالز پر اگر کوئی شخص خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اُس کی شکایت فوری درج کرائیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر اور ای میل جاری بھی جاری کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جعلی کالز موصول ہونے کے بعد مذکورہ نمبر کی شکایات درج کرائیں۔

ہیلپ لائن 021111727273 یا  ای میل [email protected]

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں شہریوں کو پرائیوٹ نمبرز سے کالز موصول ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں، جن میں کال کرنے والا شخص خود کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نمائندہ ظاہر کر کے بینک اکاؤنٹ، اے ٹی ایم کارڈ نمبر، پن کوڈ، کریڈٹ کارڈ نمبر حاصل کر کے اکاؤنٹ میں موجود رقم لے اڑتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں