اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کیلئے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان میں تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک نئے اوقات پر عمل کریں گے۔
پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے جب کہ جمعہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے۔
پیر تا جمعرات عوامی لین دین صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہو گا جب کہ جمعہ کو عوامی لین دین صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہو گا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان کو ملک بھر کے بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یکم رمضان المبارک کو ہر سال کی طرح نصاب رکھنے والے اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹس سے زکٰوۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔
اس لیے تمام سرکاری اور نجی بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ کو پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔
مزید خبریں
رمضان میں ریلوے بکنگ آفس کے اوقاتِ کار میں تبدیلی
رمضان المبارک میں وفاقی اداروں کے اوقات کار کا اعلان
رمضان 2026: نادرا دفاتر کے اوقات کار جاری
رمضان میں تجارتی مراکز کب تک کھلیں گے؟
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


