تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بینک کا ایکشن

کراچی : اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے نیچے آگیا ، انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی بڑھتی قیمت پر اسٹیٹ بین نے ایکشن لے لیا، مرکزی بینک کی مداخلت کے بعد انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے نیچے آگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا اور ڈالر 168.94 روپے سے بڑھ کر 169 روپے کی سطح عبور کرگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز سے 18 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا، کاروبار کے دوران ڈالر کی 169.60 بلند سطح رہی۔

یاد رہے رواں سال 7 مئی 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 152.28 روپے پر بند ہوا تھا اور چار ماہ میں ڈالر17 روپے 22 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

خیال رہے حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے, گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔

Comments

- Advertisement -