ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس ہٹانے کا فیصلہ برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس ہٹانے کا فیصلہ رقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیوں کیس کی نظرثانی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں عدالت نے مونال ریسٹورنٹ،لامونتالہ،گلوریہ جیزسمیت دیگرریسٹورنٹس ہٹانے کا فیصلہ برقرار رکھا اور نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے نیشنل پارک ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حق میں دی گئی آبرزویشنزواپس لے لیں ، مونال اور دیگر ریسٹورنٹس کو کسی اور مقام پر لیز کے وقت ترجیح دینے کی آبرزیشن واپس لی گئی ہے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مونال ریسٹورنٹ،لامونتانہ و دیگرریسٹورنٹس نے رضاکارانہ 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی، عدالت میں یقین دہانی کے باوجود نظرثانی دائر کرنا عدالت کیساتھ مذاق ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا کہ رضاکارانہ 3 ماہ میں ریسٹورنٹس ختم کرنے کی یقین دہانی کے بعد نظرثانی دائر کرنا توہین آمیز ہے، سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کہا ریسٹورنٹس کو دیگرعلاقوں میں ترجیح بنیادوں پر لیز دی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کسی اور مقام پرریسٹورنٹس کی لیزمیں نیشنل پارک ایریا کے ریسٹورنٹس کو ترجیح دیں، سپریم کورٹ لیز کےعمل میں ترجیح دینے کے اپنے فیصلے کو حذف کرتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پرمن و عن عمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں