منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاناما کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث سماعت پیر تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث ملتوی کردی گئی، عدالت کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید کے صحت یاب ہونے کی صورت میں ہی سماعت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی، جسٹس کھوسہ نے جسٹس شیخ عظمت سعید کی علالت کے باعث سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جسٹس شیخ عظمت کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نے بتایا کہ دل کی شریان میں خون جم گیا تھا ، جسٹس عظمت کو کسی سرجری یا اسٹنٹ کی ضرورت نہیں، ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت کو 3دن آرام کا مشورہ دیا ہے ، خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شیخ دل کی تکلیف  کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ کی وین میں بلڈ کلاٹ تھا جو ختم کردیا گیا اور ان کی انجیو گرافی مکمل کرلی گئی۔


مزید پڑھیں : پاناما بنچ میں شامل جسٹس عظمت سعید اسپتال میں داخل


جسٹس عظمت سعید شیخ  کو دو ہفتے اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت سات سے زائد ججز صاحبان  نے جسٹس عظمت سعید شیخ کی عیادت کی۔

دعاگو ہیں جسٹس شیخ عظمت سعید جلد صحتیاب ہوں، فواد چوہدری

پاناما کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعاگوہیں جسٹس شیخ عظمت سعید جلد صحتیاب ہوں، یہ کیس پاکستان کا اہم ترین کیس ہے، جو جائیدادیں خریدی گئیں ان کاحساب دینا پڑے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ طاقت ورترین شخصیت احتساب کے کٹہرے میں کھڑی ہے، یہ حقیقت ہے کہ اسحاق ڈار نے بغیر کسی دباؤ بیان دیا۔

لٹیروں سے قومی دولت واپس لینا عوام کا مطالبہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں 600سےزائدلوگوں کےنام ہیں، لٹیروں سے قومی دولت واپس لینا عوام کا مطالبہ ہے، کرپٹ سسٹم کےخاتمے تک جہاد جاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں