تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پرویز مشرف کی بیرونِ ملک روانگی کا فیصلہ حکومت کرے: سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پراپنی پوزیشن کلئیرکرتے ہوئے وفاق کی اپیل خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کے معاملے پرسندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بحال کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ ’’پرویزمشرف کی بیرونِ ملک روانگی سے متعلق حکومت خود فیصلہ کرے‘‘۔

سابق صدرپرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج کی تاریخ تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کوئی عدالتی حکم نہیں ہے‘‘۔

بیرسٹرفروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ’’حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نام پرتین سال تک سابق صدر پرویزمشرف کو ملک سے باہرجانے سے روکے رکھا، اس دوران ان کی والدہ کی طبعیت خراب ہوئی، سعودی عرب کے شاہ عبداللہ کی تعزیت کا معاملہ تھا اورپرویزمشرف کے علاج کے مسائل بھی درپیش تھے‘‘۔

فروغ نسیم نے کہا کہ خصوصی عدالت نے 31 مارچ 2014 کو پرویزمشرف کی بیرونِ ملک روانگی سے متعلق فیصلہ پرویز مشرف کے حق میں دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -