تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہا تفصیلی وجوہات بعد میں جاری جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

جج جسٹس اعجازالااحسن کی سربرای میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیارہی نہیں ، درآمد برآمد پالیسی بنانا اور قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا اختیار ہے۔

وفاق کی جانب بھی یہ درخواست گزار کے مؤقف کی تائید کی گئی ، مختصر سماعت کے بعدعدالت نے اپیلیں منظور کر لیں۔

سپریم کورٹ نے پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پشاور ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری جائیں گے۔

Comments