اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ذہنی مریضوں کو سزائےموت دینےکا کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں5 پانچ رکنی لارجر بینچ پانچ جنوری کو کیس کی سماعت کریگا، بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔
سماعت کے تاریخ مقرر کئے جانے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
- Advertisement -
اس سے قبل رواں سال انیس اکتوبر کو ذہنی مریضوں کی سزائے موت دینے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے حکم دیا تھا کہ ایڈووکیٹ حیدر رسول مقامی اور بین الاقوامی آئینی نکات کے بارے میں آگاہ کریں۔ بتائیں جو بندہ ذہنی معذور ہو کیا اسے پھانسی دی جا سکتی ہے؟۔