تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سپریم کورٹ نے ججز ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں اعظم سواتی کے قیام کی تردید کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اعظم سواتی کے ججز ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں قیام کی تردید کر دی۔

ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اعظم سواتی کی پریس کانفرنس الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، مبینہ طور پر کہا گیا کہ سپریم کورٹ جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابلِ اعتراض ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق: سپریم کورٹ ججز کے ریسٹ ہاؤس کوئٹہ کا انتظام رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ یہ سپریم کورٹ کے معزز حاضر سروس اور سابق ججز کے استعمال کے لیے ہے۔‘

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اعظم سواتی نے کبھی سپریم کورٹ کے ججز ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں قیام نہیں کیا، اسپیشل برانچ بلوچستان کے مطابق اعظم سواتی نے جوڈیشل اکیڈمی کوئٹہ میں قیام کیا جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کنٹرول میں نہیں۔

گزشتہ روز اعظم سواتی نے نیوز کانفرنس میں بتایا تھا کہ نامعلوم نمبر سے کسی نے میری بیٹی کو میری اور اہلیہ کی ذاتی ویڈیوز بھیجی تھیں، بیٹی نے سسکیوں میں بتایا کہ ڈیڈی یہ ویڈیو آپ اور ماما کی ہے۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو کا عالمی معیار کے مطابق تفصیلی تجزبہ کرنے کے بعد اسے جعلی قرار دے دیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی ویڈیو جعلی ہے، ان سے منسوب فحش ویڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -