اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربراہی میں 3رکنی بینچ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کےفیصلےکیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کیلیے چیف جسٹس عمر عطا بندیا ل کی سربراہی میں 3رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس جمال مندو خیل شامل ہیں، سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ڈیڑھ بجے پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں : تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

یاد رہے تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب کے فیصلے کے خلاف اپیل میں مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا، لیکن مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا، اس سے عدالت کا دیا گیا ریلیف متاثر ہوگا، شارٹ نوٹس پر اجلاس بلانے سے ریلیف کی بجائے ہمارا نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے، اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو تبدیل کر کے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے، تاکہ ہمارے ارکان اجلاس میں شریک ہو سکیں، اس کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے۔

اپیل میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، اور انھیں عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکیں، نیز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں