تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر دوسری سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر دوسری سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مبینہ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر دوسری سماعت آج ہوگی ، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12:15پرسماعت کرے گا۔

5 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

گذشتہ روز وفاقی حکومت نے بینچ میں شامل چیف جسٹس سمیت تین ججز پر اعتراض عائد کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ تینوں معزز لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کردیں اور نیا بینچ تشکیل دیا جائے۔

یاد رہے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کیخلاف 4درخواستیں دائر کی گئی تھیں ، عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری ، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔

گزشتہ سماعت پر عابد زبیری کے وکیل شعیب شاہین اور اٹارنی جنرل پاکستان نے دلائل دیئے تھے، ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن اور کارروائی معطل کی تھی،

بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر آڈیو لیکس انکوائری کمیشن نے بھی کارروائی روک دی تھی۔

Comments

- Advertisement -