The news is by your side.

Advertisement

سپریم کورٹ کا سندھ میں میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات پرحکم امتناع جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نےصوبائی حکومت کی درخواست پرسندھ میں ہونے والے میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات پر حکم امتناع جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس کے تحت مقامی حکومتوں کے قانون میں ترمیم کو منسوخ قرارکیا گیا، ترمیم کے مطابق میئراورڈپٹی میئراوردیگربلدیاتی نمائندوں کاانتخاب خفیہ رائے شماری کے بجائے ’شوآف ہینڈ‘ کے ذریعے کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی جانب سے دائرکردہ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 20 فروری کو سندھ میں ہونے والے ہونے میئراورڈپٹی میئرکے انتخابات پر حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کرنے کا حکم صادرکیا ہے۔

درخواست کی سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے کی، عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سنتے ہوئے سماعت تین مارچ تک موخر کی ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں موقف اختیارکیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ دیکھے اوردلائل سنے بغیرکوئی فیصلہ صادر نہیں کیا جاسکتا لہذا صورتحال جوں کی توں برقرار رکھی جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم اورپی ایم ایل فنکشنل سمیت اپوزیشن جماعتوں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ سندھ حکومت کی ’شوآف ہینڈ ‘والی ترمیم آئین کے آرٹیکل 266 کی خلاف ورزی ہے جو کہ خفیہ رائے شماری کا حق دیتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے 10 فروری کو فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی اسمبلی کے فیصلے کو کالعدم قراردیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں