The news is by your side.

Advertisement

سپریم کورٹ کا چنگچی رکشے 3ماہ میں رجسٹرکرنیکا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تین ماہ میں چینگچی رکشے رجسٹرڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے رکشوں کو شہر کی سڑکوں پر لا نے کی مشروط اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چنگ چی رکشوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد اور جسٹس دوست محمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تمام رکشوں کی انسپکشن اور تین ماہ میں رجسٹرکرنے کا حکم دیا ہے، چنگ چی رکشوں کو رجسٹر ہونے تک سڑکوں پر نہ لایا جائے‌ اور ساتھ ہی ڈرائیوروں پر ٹیسٹ کے بعد لائسنس کے اجرا کی شرط لازم قرار دی گئی ہے ۔

سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ موٹر سائیکل 2 افراد کے لیے ہوتا ہے آپ نے اس کو 12 سیٹر بنا دیا، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے حکام نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کراچی میں میٹرو اورنج منصوبے کا افتتاح کیا جاچکا ہے، جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ لوگوں کو بلاوجہ خواب نہ دکھائیں ۔

سپریم کو رٹ نے تمام صو بوں کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو تین ماہ میں رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں