The news is by your side.

Advertisement

سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی

کراچی : سپریم کورٹ نےآئی سندھ غلام حیدر جمالی پرچارفروری کوفردجرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر کردی۔

توہین عدالت ازخودنوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس امیرمسلم ہانی کی قیادت میں تین رکنی بینچ نے کی، بینچ نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود سیف اللہ کو اینٹی کرپشن میں ڈیپو ٹیشن پر کیوں بھجوایا گیا؟ سیف اللہ کو پہلے بھی تین بارنوکری سے نکالا جاچکا ہے۔

وکیل آئی جی سندھ نے موقف پیش کیا کہ آئی جی سندھ سےغلطی ہوئی وہ غلطی پر معافی مانگتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غلطی نہیں جان بوجھ کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے، آئندہ سماعت پر دونوں افسران کو ذاتی طور پر پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام حیدر جمالی سمیت 7 افسران پرفرد جرم عائد کردی تھی۔

خیال رہے کہ 7 ماہ قبل سندھ ہائی کورٹ کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی رہنما ذوالفقار مرزا کی عدالت آمد پر سادہ لباس اہلکاروں نے ان کے گارڈز اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں