The news is by your side.

Advertisement

بڑی تجاوزات کے بعد اب گلی، محلوں اور فٹ پاتھ کی باری، سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی: بڑی تجاوزات کے بعد اب گلی،محلوں میں قائم تجاوزات کی باری آگئی ، سپریم کورٹ نے شہربھر کے گلی، محلوں،فٹ پاتھ اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی بھر میں فٹ پاتھ،شاہراؤں پر تجاوزات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرکےایم سی ہرقسم کی تجاوزات کاخاتمہ یقینی بنائیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کراچی میں تجاوزات کوتلاش کرناکوئی مشکل عمل نہیں، ایم اےجناح روڈپرسیکڑوں تجاوزات ہیں، شاہراہوں کی فٹ پاتھ پر قبضے قائم ہیں۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پارکوں،کھیل کےمیدانوں میں درخت،سبزہ لگایاجائے اور پارکوں کوسلاخیں لگاکرمحفوظ بنایاجائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پارکوں میں شہریوں کوپینےکاپانی،واش روم ودیگرسہولتیں دیں اور پارکوں اورکھیل کےمیدانوں میں لائٹ انتظامات کویقینی بنایاجائے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ پارکوں اورکھیل کےمیدانوں میں لائٹ انتظامات کویقینی بنایاجائے اور آئندہ سیشن میں ایڈمنسٹریٹرکےایم سی پیشرفت کےساتھ پیش ہوں۔

سپریم کورٹ نے کراچی کےتمام ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرزذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا گلی،محلوں،فٹ پاتھ،سڑکوں سےتجاوزات کاخاتمہ کیاجائے اور گلی،محلوں،سڑکوں،فٹ پاتھ پرقبضے سےمتعلق رپورٹ پیش کریں۔

تحریری فیصلہ کے مطابق ہرحدودمیں تجاوزات کےخاتمےسےمتعلق کیاپیشرفت ہوئی ، اگلےسیشن میں ایڈمنسٹریٹرزڈی ایم سی رپورٹس کےساتھ پیش ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں