منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

سپریم کورٹ نے شیشہ بارز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں میں شیشہ بارز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے شیشہ کلچر کے خاتمے کے حوالے سے از خود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔

سماعت کے موقع پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں شیشہ کیفیز سے متعلق بل اسمبلی میں زیر التواء ہے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیشے سے متعلق بل تو 2014ء سے زیر التواء ہے، کسی سطح پر تسلی بخش اقدامات نہیں کئے جا رہے، کیا اداروں کو جوں کا توں ہی رکھا جائے گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیشہ کلچر میں نشہ آور ادویات بھی استعمال بھی کی جاتی ہیں اس لئے ان کے کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے، شیشہ بارز کے خلاف کارروائی انتظامی معاملہ ہے مگر عدلیہ کو عوامی مفاد میں مداخلت کرنا پڑ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں نے سوچ لیا ہے کہ کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں لانی۔ عدالت نے صوبوں سے شیشہ سینٹرز کے خلاف کارروائی کی رپورٹس آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔

عدالت نے صوبوں کو ہدایت دی کہ انسدادِ تمباکو نوشی سے متعلق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور ممکنہ اقدامات اٹھانے کے بعد اس کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں