جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

سپریم کورٹ کا خواجہ آصف کے حلقے میں انگھوٹوں کی تصدیق کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیرِدفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ جسٹس ظہیرجمالی نے پاکستان تحریک انصاف جانب سے 2013 کے الیکشن میں نامزد کردہ امیدوارعثمان ڈارکی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ووٹوں کی تصدیق کا حکم صادر کیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور انگھوٹوں کی تصدیق کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم صادرکیا اور یہ بھی حکم دیا کہ انگھوٹے نشانات کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ انگھوٹوں کی گنتی اور تصدیق پرآنے والے تمام اخراجات تحریک انصاف کے امیدوارعثمان ڈارادا کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں