اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں فراہم سہولیات کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں ، جس کے مطابق دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار مکس، چپس، انڈہ اور مکس دال دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں فراہم سہولتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
سپریم کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مندرجات میں بتایا گیا کہ بانی PTI کو اڈیالہ جیل میں محفوظ اور بہتر ماحول میں رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ بانی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ 7 سیل پرمشتمل ہے، جس کا سامنا 57 فٹ لمبی اور 14 فٹ چوڑی راہداری سے ہے، اور کمپاؤنڈ سے ملحق 35/37 کالان بھی ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ 74 سیلز پر مشتمل کمپاؤنڈ میں 30 سے 35 قیدیوں کے لیے گنجائش موجود ہے جبکہ عمران ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناشتے میں کھجور، اخروٹ، شہد، کافی، دلیہ، لسی، گرم دودھ، اور چیا سیڈز شامل ہیں جبکہ موسمی اور انار کا رس بھی دیا جاتا ہے۔
دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن، سلاد، اچار مکس، چپس، انڈہ اور مکس دال دی جاتی ہے۔
شام کے کھانے میں بادام، کشمش، ناریل پاؤڈر، دودھ، کھجور، کیلا اور سیب کا شییک فراہم کیا جاتا ہے۔
عمران خان کو صبح سے شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے اور انہیں محفوظ اور بہتر کلاس فراہم کی گئی ہے۔
عمران خان جیل کے لان میں بیٹھ کر کتابیں اور اخبارات پڑھ سکتے ہیں اور دھوپ سینک سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تمام انتظامات عمران خان کے لیے جیل میں محفوظ ماحول اور بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


