منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

بھارتی سپریم کورٹ کا شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ روکنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کا نفاذ روکنے سے انکار کردیا اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائردو سو سے زائد درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے سی اے اے کا نفاذ روکنے سے انکار کردیا اور عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزاروں نے مرکز کو وقت دینے کی مخالفت کی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سی اے اے چارسال سے نافذ ہے، شہریت مل گئی تو واپس کرنا مشکل ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں میں سی اے اے اورشہریت ترمیمی قواعد دوہزارچوبیس کے نفاذ کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں