جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

شریف فیملی کی شوگر ملز سے متعلق کیس کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالت عظمیٰ نے شریف فیملی کی شوگر ملز سے متعلق کیس کی نظر ثانی کی درخواستیں خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگرملز سے متعلق کیس کی نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، عدالت عظمیٰ نے شریف فیملی کی شوگرملز سے متعلق کیس کی نظرثانی کی درخواستیں خارج کردیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں شوگر ملوں سے متعلق کیس شروع ہو چکا ہے، ہائیکورٹ کو معاملے کا فیصلہ کرنے دیا جائے۔


مزید پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے بھی شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز کو کرشنگ سے روک دیا


یاد رہے کہ چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے بھی شریف خاندان کی تینوں شوگر ملزکو کرشنگ سے روک دیا تھا اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وکیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگرکرشنگ ہوئی تو ذمے داری آپ پر عائد ہوگی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ متعلقہ سیشن ججز کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ جائزہ لیں کہ کرشنگ ہورہی ہے یا نہیں۔

عدالت نے رجسٹرار ہائیکورٹ کو سیشن ججز سے رپورٹ طلب کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں